تفصیلات
	
	
		
	
  عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تسبیح' کے ساتھ فارسی مصدر 'خواندن' سے مشتق صیغہ امر 'خواں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ صفت و نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "مرآۃ الغیب" میں مستعمل ملتا ہے۔
  
    
    
        
              اسم  کیفیت (  مؤنث - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - تسبیح پڑھنے کا عمل، تسبیغ پڑھنا۔
                  
                  
                      
                      
                        "قرآن مجید میں ایسے واقعات مذکور ہیں. مثلاً. پہاڑوں کی تسبیح خوانی۔"     
                        ( ١٩٠٢ء، علم الکلام، ١٧٥:١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - وظیفہ خواں کا عہدہ یا پیشہ (جامع اللغات)۔