تسدید

( تَسْدِید )
{ تَس + دِید }
( عربی )

تفصیلات


سدد  تَسْدِید

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٧ء میں "نہر المصائب" میں مستعمل ملتا ہے۔۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - درستی، استواری، مضبوط کرنے کا عمل، اصلاح کرنے کا عمل۔
"جرجی زید ان کی لغزشوں اور غلط کاریوں کی تصحیح و تسدید فرمائی گئی ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، مقالات شیروانی، ٢٦٤ )