تسمم

( تَسَمُّم )
{ تَسَم + مُم }
( عربی )

تفصیلات


سمم  سَم  تَسَمُّم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٠ء میں "عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - زہر کا اثر، زہر کا پھیلاؤ، زہر کی سرایت، زہریلا پن۔
"مبہم سی حالتیں مثلاً وہ جو کہ بعض قسم کی غذا کے تسمم سے پیدا ہوتی ہیں۔"      ( ١٨٦٠ء، عمل طب، ١٥٧ )