تسمید

( تَسْمِید )
{ تَس + مِید }
( عربی )

تفصیلات


سمد  تَسْمِید

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٠٧ء میں "فلاحت النخل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پتوں اور بکری کی مینگنیوں سے تیار کردہ کھاد۔
"خرما کے خشک پتوں کو جلا کر اس کی راکھ کو بکری کی مینگنیوں کے ساتھ ملاؤ اور اس میں تھوڑا سا پانی بھی شریک کرو. پھر مٹی سے پاٹ دو اس مجموعہ کا نام زبان عربی میں تسمید ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، فلاحت النخل، ٩٩ )