اسداللہ

( اَسَدُاللہ )
{ اَسَدُل (ا، ل غیر ملفوظ) + لاہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اسد' کے ساتھ 'اللہ' لگایا گیا ہے مرکب اضافی ہے 'اللہ' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - شیرخدا، حضرت علی کا لقب۔
 خون رگ رگ میں جناب اسداللہ کا ہے زور ٹوٹے ہوئے بازو میں یداللہ کا ہے      ( ١٩٢٣ء، مراثی نسیم، ٢٤٢:٢ )