تشابہ

( تَشابُہ )
{ تَشا + بُہ }
( عربی )

تفصیلات


شبہ  مَشابَہ  تَشابُہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٦ء میں "مضامین تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - مشابہت، مماثلت، آپس میں ایک دوسرے کے مانند ہونا۔
"مقامات اور باشندوں کے ناموں میں تطابق کے بجائے کبھی کبھی صرف تشابہ پر قناعت کرنی پڑتی ہے۔"      ( ١٩١٥ء، ارض القرآن، ٥٣:١ )
٢ - تشبیہہ دینا۔
 داغ چیچک سے تشابہ دیجیے انجم کو کیا چہرہ انور کو جب مہتاب سے نسبت نہیں      ( ١٨٤٦ء، دیوان مہر، ١٨٠ )
  • مَشابَہَت
  • یَکْسانی