تشبہ

( تَشَبُّہ )
{ تَشَب + بَہ }
( عربی )

تفصیلات


شبہ  شَباہَت  تَشَبُّہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٢٧ء میں "ہدایت المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - مشابہ ہونا، مانند ہونا۔
"سولتی قوم کے تشبہ سے نہیں بلکہ فارس کے رسم و رواج کے مطابق سلام کا دستور ایسا پڑ گیال ہے کہ رکوع کے قریب تک جھکنا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٦٩:٣ )
٢ - تقلید، نقل۔
"ہم کو غیرقوموں کا تشبہ شرعاً ناجائز ہے۔"      ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١٧٥:١ )