اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - جوانی یا عشق کے زمانے کا ذکر کرنا۔
"تشبیب لغت میں جوانی کے دنوں کا مذکور اور عشق کا حال بیان کرنے کو کہتے ہیں۔"
( ١٨٦٣ء، انشاء بہار بیخزاں، ٦ )
٢ - قصیدے کی تمہید میں عشقیہ مضامین کا بیان۔
"اگر تشبیب میں زیادہ شعر لکھ لاتا تو شکایت کرتے تھے۔"
( ١٨٨٦ء، حیات سعدی، ١٨٣ )
٣ - [ نباتیات ] تازہ قوت پانا، (خلیوں کا) نیا ہو جانا، (ازسرنو) قوت پذیری، تجدید قوت۔
"اس حالت میں وہ ایک یا زیادہ ام الخلیہ کے مافیہ کی تشبیب سے تیار ہوتے ہیں۔"
( ١٩٦٢ء، مبادی نباتیات، ٧٤٥:٢ )
٤ - جوانی یا بلوغت تک پہنچنے کا عمل۔
"وہ ایک ایسے طریقے سے جسے تشبیب کہتے ہیں. اپنی اصلی جسامت کو پہنچ جاتے ہیں۔"
( ١٩٦٨ء، بے تخم نباتیات، ٣٨:١ )