تشریعی

( تَشْرِیعی )
{ تَش + ری + عی }
( عربی )

تفصیلات


شرع  تَشْرِیع  تَشْرِیعی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تشریع' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'تشریعی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٩٢ء میں "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - شرعی، وہ امور جو شریعت سے تعلق رکھتے ہوں۔
"عربی کا (وحی) علاوہ تشریعی موقع کے تکوینی موقعوں کے لیے بھی بے تکلف آتا ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، حیوانات قرآنی، ١٥٢ )