مجتہد وقت

( مُجْتَہِدِ وَقْت )
{ مُج + تَہِدے + وَقْت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مجتہد' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'وقت' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٨ء کو "انشا" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اپنے زمانے کا مجتہد، مجتہد العصر۔
 کر دیا مجتہد وقت کو قائل جھٹ پٹ ہم نے مسجد میں کل ایسی ہی قیامت کی بحث کی      ( ١٨١٨ء، انشا، ک،۔ ٤٠۔ )