مجلس افروز

( مَجْلِس اَفْروز )
{ مَج + لِس + اَف + روز (و مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مجلس' کے ساتھ فارسی مصدر 'افروختن' سے مشتق صیغہ امر 'افروز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ "نور اللغات؛ جامع اللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - جلتی ہوئی موم بتیاں؛ شراب؛ ایک سر کا نام۔ (نور اللغات)
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - مجلس کو رونق دینے والا۔ (نور اللغات؛ جامع اللغات)