مجلا

( مَجَلّا )
{ مُجَل + لا }
( عربی )

تفصیلات


جلو  جَلی  مَجَلّا

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٦٨ء کو "دیوان قربی" میں تحریراً مستعمل ہوا۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جلا کیا ہوا، چمکایا ہوا، صیقل کیا ہوا، صاف، روشن۔
"سیرت نگاری کا یہ پیرایہ بہت موثر ہوا کرتا ہے. ہر دل کی گرد آلود اور زنگ خوردہ تہوں میں اتر کر اس کو مجلّا اور مصفا کرتا چلا جاتا ہے۔"      ( ١٩٩١ء، زمزمۂ درود، ٢٢ )