اشتہار بازی

( اِشْتِہار بازی )
{ اِش + تِہار (کسرہ ت مجہول) + با + زی }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اشتہار' کے ساتھ فارسی مصدر 'باختن' سے فعل امر 'باز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگایا گیا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - (برے معنوں میں) اشتہار کے ذریعے کسی معاملے کو اچھالنے کا عمل، ایک دوسرے کے معاملے میں اشتہاری بحثم بحثا یا جنگ۔
"شیطان نے تو باقاعدہ اشتہار بازی شروع کر دی۔"      ( ١٩٤٨ء، پرواز، ١٩٦ )
٢ - اشتہارات دینے کا کام یا پیشہ۔
"آرٹسٹوں کے وہاں پہنچنے سے اشتہار بازی کے معیار میں خاصی بلندی پیدا ہو گئی۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٣٥٣ )