مجلس حسابات عامہ

( مَجْلِس حِسابات عامَّہ )
{ مَج + لِسے + حَسا + با + تے + عام + مَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مجلس' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم 'حساب کے ساتھ 'ات' بطور لاحقہ جمع لگا کر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'عام' کے آخر پر 'ہ' بطور حرف زائد لگانے سے مرکب اضافی 'مجلس حسابات عامہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم، مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء کو "اردو دائرۂ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - پبلک اداروں کے عام حسابات کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی (رنگ: Public Account Committee)۔
"آڈیٹر جنرل کو مجلس قانون ساز کے سامنے اپنی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوتی ہے، جہاں پہلے مجلس حسابات عامہ. اس کا جائزہ لیتی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٥١٠:٥ )