مجلس بلدیہ

( مَجْلِس بَلْدِیَہ )
{ مَج + لِسے + بَل + دِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مجلس' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بلدیہ' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٨٩٩ء کو "شہنشاہ جرمنی کا سفر قسطنطنیہ" میں مستعمل ہوا۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مَجالِسِ بَلاد [مَجا + لِسے + بَلاد]
١ - میونسپلٹی، میونسپل کیونسل، انتظام شہر کی مجلس۔
"جلسے میں مجلس بلدیہ کے ارکان، ایک نواب اور شہر کے امرء موجود تھے۔"      ( ١٩٤٣ء، مقالات گارسان دتاسی (ترجمہ)، ٢٦٠:١ )