١ - [ قانون ] ضلعے یا اس کے کسی حصے کا وہ حاکم جسے مجرموں کو سزا دینے کے اختیارات حاصل ہوں، حاکم فوجداری (مجسٹریٹ کئی قسم کے ہوتے ہیں، مجسٹریٹ باختیارات زیر دفعہ 30 ضابطہ فوجداری، انہیں سات سال تک سزا دینے کے اختیارات ہیں، مجسٹریٹ درجہ اول کو تین سال تک، مجسٹریٹ درجہ دوم کو 4 مہینے تک اور مجسٹریٹ درجہ سوم کو 3 مہینے تک۔)
"جو مجسٹریٹ مجرموں کو سزا دیتا ہے. وہی پولیس سے نہیں بچ سکا۔"
( ١٩٩٤ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ٦٥ )