مجانس

( مُجانِس )
{ مُجا + نِس }
( عربی )

تفصیلات


جنس  جِنْس  مُجانِس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٤ء میں "کمالین پارہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ہم جنس، جو ایک جنس یا ذات سے ہوں۔
"اولاد کے لیے مجانس ہونا ضروری ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، کمالین پارہ ١٠٥:٧ )