مجریہ

( مَجْرِیَہ )
{ مَج + رِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


جری  جاری  مَجْرِیَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٨٧٦ء کو "شرح قانون شہادت (مقدمہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جاری، رائج، نافذ، جاری کردہ، نافذ کردہ، نافذ کیا گیا، نافذہ۔
"وفاقی محتسب کے قیام کے حکم مجریہ ١٩٨٣ء کی دفعہ ٢٨ کے تحت اپنی سالانہ رپورٹ برائے ١٩٨٦ء پیش کر رہا ہوں۔"      ( ١٩٨٦ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ٥ )
٢ - بھیجا ہوا (خط یا حکم نامہ وغیرہ)
"ہر کمپنی کو اس امر کا بندوبست کرنا پفے گا کہ شہر کے ہر حصہ کی چھٹیات مجریہ اور موصولہ ان میں جمع اور تقسیم کی جائیں۔"      ( ١٨٦٨ء، اصول سیاست مدن، ١٦٤ )