مجرمانہ

( مُجْرِمانَہ )
{ مُج + رِما + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


جرم  مُجْرِم  مُجْرِمانَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت 'مجرم' کے آخر میں 'انہ' لاحقہ صفت و تمیز لگانے سے بنتا ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء کو "مجموعۂ ضابطۂ فوجداری ایکٹ نمبر ١٠ (١٨٨٢) میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔"

صفت ذاتی
١ - مجرموں کی طرح، مجرموں کے انداز سے؛ جرم والا یا قابل سزا، قصور وار، گناہ گار۔
"اصل میں مجھے جو چیز پریشان کر رہی ہے وہ ایک مجرمانہ احساس ہے۔"      ( ١٩٩٥ء، افکار، کراچی، جنوری، فروری ٨٧ )