صفت ذاتی ( واحد )
١ - وہ ناچنے گانے والا | والی جو بیٹھ کر گائے؛ (محفل میں) ناچنے گانے والا | والی نرتکی۔
"ہیرا بائی. بیش تر مجرئی، میرا مطلب ہے بیٹھ کر گاتی تھی۔"
( ١٩٩٠ء، آب گم، ٢٥٣ )
٢ - وہ شاعر جو نظم میں سلام کہے؛ مرثیے کا سلام پڑھنے والا، مرثیشہ خواں۔
اے مجرئی جب ماہ محرم نظر آیا عالم میں عجب رنج کا عالم نظر آیا
( ١٩١٩ء، گلزار بادشاہ، قادر بادشاہ، ٦٤ )
٣ - سلاطین یا امراء کو سلام کرنے والا، کورنش بجا لانے والا۔
"١٣مئی ١٨٥٧ء روز شنبہ کو بادشاہ دیوان عالم میں آئے اور مجرئی مجرا بجا لائے۔"
( ١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٦٩ )
٤ - وہ لوگ جو صرف سلام کرنے کی تنخواہ پاتے ہیں، منصب دار، درباری۔
"اور جو ابھی بچے تھے اور ان کے باپ مر گیے تھے، ان کی جگہ ان کے غلام مجرئی کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔"
( ١٩٦٩ء، تاریخ فیروز شاہی (سید معین الحق)، ١٢٥ )