اسلحہ سازی

( اَسْلِحَہ سازی )
{ اَس + لِحَہ + سا + زی }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اسلحہ' کے ساتھ 'ساختن' مصدر سے فعل امر 'ساز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دفاعی اور حربی ہتھیار بنانے کا کام۔
"انگلستان کے فوجی کارخانۂ اسلحہ سازی میں مہم سوڈان کے لیے سرگرمی سے غبارے تیار ہو رہے ہیں۔"      ( ١٨٩٩ء، بست سالہ عہد حکومت، ٤١٧ )