محصور

( مَحْصُور )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + صُور }
( عربی )

تفصیلات


حصر  حِصار  مَحْصُور

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مَحْصُورین [مَح (فتحہ م مجہول) + صُو + رِین]
١ - وہ جسے گھیرے میں لے لیا گیا ہو، گھیرا ہوا، گھیرے میں آیا ہوا، گھرا ہوا۔
"پروفیسر نارنگ کی شخصیت کسی محدود دائرے میں محصور نہیں۔"      ( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٢٧ )