محنت مشقت

( مِحْنَت مُشَقَّت )
{ مِح (کسرہ م مجہول) + نَت + مُشَق + قَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محنت' لگا کر عربی سے ماخوذ اسم 'مشقت' لگانے سے مرکب 'محنت مشقت' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٨ء کو "داستان فتح جنگ اعظم" میں مستعمل ہوا۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سخت محنت، پر مشقت کام، مزدوری۔
"ہماری سب خدمتیں اور محنت مشقت کے کام تو بنی اسرائیل ہی انجام دیتے ہیں۔"      ( ١٩٧١ء، معارف القرآن، ٨١:٦ )