محنت پسندی

( مِحْنَت پَسَنْدی )
{ مِح (کسرہ م مجہول) + نَت + پَسَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محنت' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پسند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'محنت پسندی' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٩٢ء، کو "اردو نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - محنت کرنے کا شوق، کام کرنے کا جذبہ۔
"وہ اس کے عوام کے عزم اور محنت پسندی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔"      ( ١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ٤٢ )