محلی

( مَحَلّی )
{ مَحَل + لی }
( عربی )

تفصیلات


حلل  مَحَلّ  مَحَلّی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
١ - محل کے متعلق۔ (ماخوذ: اسٹین گاس؛ جامع اللغات)
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خواجہ سرا جو شاہی حرم سرا میں رہتا ہے اور خدمت نظارت پر مامور ہوتا ہے۔ ناظر، وہ نامرد یا مخنث آدمی جو بادشاہوں کے محلوں میں آنے جانے کا مجاز ہوتا ہے، خواجہ سرا۔
"محلی اردو میں خواجہ سرا کو کہتے ہیں جو محل سرا میں بھی آتا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو، کراچی، جولائی تا ستمبر، ٤٠ )