محل وقوع

( مَحَلِّ وُقُوع )
{ مَحَل + لے + وُقُوع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محل' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم 'وقوع' لگانے سے مرکب اضافی 'محل وقوع' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٥ء کو "اردو سندھی کے لسانی روابط" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - واقع ہونے کی جگہ، وہ مقام جہاں کوئی شے واقع ہو، جائے وقوع یعنی آس پاس کیا ہے۔
"خیال یہ تھا کہ جغرافیائی محل وقوع اور مادری زبان سے قطع نظر. دانشمندانہ دلچسپی لینے کے قابل ہو جائے گا۔"      ( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ٤٢ )