متبنی

( مُتَبَنّی )
{ مُتَبَن + نی }
( عربی )

تفصیلات


نبا  مُتَبَنّی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٢ء کو "علم الکلام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا، جھوٹا نبی۔
 کیوں جہل نہ ہو علم کے عرفان سے ضیق کیا ہو متبنی کو نبی کی تحقیق      ( ١٩٩١ء، ذہن و ضمیر، ١٢٨ )
٢ - ایک مشہور عربی شاعر کا نام، ابوطیب احمد بن حسین المتنبی۔ (965۔915) (ماخوذ: مہذب اللغات)
٣ - عربی ادب کی ایک مشہور کتاب کا نام (ماخوذ: پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ)
  • بَناوَٹی