متوقع

( مُتَوَقَّع )
{ مُتَوَق + قَع }
( عربی )

تفصیلات


وقع  تَوَقُّع  مُتَوَقَّع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس کی توقع ہو، توقع کیا گیا (امر، شے وغیرہ)۔
"کوئی بھی ایک قائد سارے متوقع اوصاف کا مالک نہیں ہوگا۔"      ( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٣٣ )