متوقع

( مُتَوَقِّع )
{ مُتَوَق + قِع }
( عربی )

تفصیلات


وقع  تَوَقُّع  مُتَوَقِّع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٣ء کو "دفتر فصاحت" کے حوالے سے وزیر لکھنوی کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - امید رکھنے والا، توقع کرنے والا، امیدوار۔
"جیسے سلوک کی تم متوقع ہو ویسا ہی سلوک تم بھی اوروں سے کرو۔"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٩٥ )
  • مُنْتَظِرِ
  • اُمِّیدوار