مجاری[1]

( مَجاری[1] )
{ مَجا + ری }
( عربی )

تفصیلات


جاری  مَجاری

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - جمع )
واحد   : مَجْریٰ [مَج + را (ا بشکل ی)]
١ - پانی بہنے کی جگہیں یا راستے، نالیل۔
"شمار کیا جانا ستاروں کا آسمان سے ہر مرقب اس کا اگر وہ مرقب اپنے مجاری میں جاری و رواں ہوتے۔"      ( ١٩٠١ء، سفر نامۂ ابن بطوطہ، (ترجمہ)، ٧١:١ )
٢ - [ طب ]  جسم میں خون وغیرہ کی نالیاں، رگیں۔
"ان مختلف مجاری اور بہت سی ان وریدوں میں سے جو بہت ہی کم واضح ہوتی ہیں التہابی اعمال کھوپڑی کی سطح پر سے اندر تک پھیل سکتے ہیں۔"      ( ١٩٣٧ء، جراحی اطلاقی تشریح، (ترجمہ)، ٩ )