متھرا

( مَتْھرا )
{ مَتھ + را }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم علم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "کلیات نعتِ محسن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ
١ - بھارت میں دریائے جمنا کے بائیں کنارے دہلی اور آگرے کے درمیان ایک شہر نیز ضلعے کا نام، ہندو اسے کرشن جی کا مقام پیدائش اور ابتدائی جائے سکونت کی حیثیت سے بہت قابل احترام سمجھتے ہیں اور وہاں یاترا کو جاتے ہیں (بطور تلمیح مستعمل)
"قصیدہ نعتیہ ہے لیکن اس کی تشبیب خالص ہندوانہ ہے اور اس میں کاشی، متھرا، گنگا جل، گوکل، کنھیا اور گوپیوں کا ذکر ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٣٦ )