مثمن برج

( مُثَمَّن بُرْج )
{ مُثَم + مَن + بُرْج }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'مثمن' کے بعد عربی اسم 'برج' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قلعرے کا وہ برج جس کے آٹھ پہلو ہوں، دہلی، آگرہ اور لاہور کے قلعوں میں ایسے برج موجود ہیں۔
"دوسرا دروازہ مثمن برج کے نیچے ہے، جو خضری دروازے کے نام سے مشہور ہے۔"      ( ١٩٢٢ء، سیر دہلی کی معلومات، ٦١ )