مثبت پہلو

( مُثْبَت پَہْلُو )
{ مُث + بَت + پَہ (فتحہ پ مجہول) + لُو }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'مثبت' کے بعد فارسی اسم 'پہلو' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٢ء کو "افکار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : مُثْبَت پَہْلُوؤں [مُث + بَت + پَہ (فتحہ پ مجہول) + لُو + اوں (و مجہول)]
١ - اچھا رُخ، راست سمت۔
"غزل جس مخصوص کلچر کی پیداوار تھی شاعرہ اسی کلچر کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا عکاس تھا۔"      ( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، مارچ، ١٢ )