مثبت پسندی

( مُثْبَت پَسَنْدی )
{ مُث + بَت + پَسَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'مثبت' کے بعد فارسی مصدر 'پسندیدن' سے صیغۂ امر 'پسند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ ١٩٨٧ء کو "غالب ایک شاعر ایک اداکار" مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تعمیری طریقہ اپنانا، راست پسندی، سچائی۔
"وجودیت مارکس ازم، منطقی مثبت پسندی، تازہ ترین نفسیاتی دریافتیں ان کے مطالعے کا حصہ ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب ایک شاعر ایک اداکار، ٦ )