مثالیت پسندی

( مِثالِیَّت پَسَنْدی )
{ مِثا + لی + یَت + پَسَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'مثالیت' کے بعد فارسی مصدر 'پسندیدن' سے صیغہ امر 'پسند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٩ء کو "رہ نوردان شوق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مثالیت کے نظریے کا حامی یا معتقد ہونا، عینیت پرستی، آدرش پرستی، آئیڈیل ازم۔
"جمیلہ ہاشمی کے اسلوب میں ابتدا ہی سے شاعرانہ تشبیہات، استعاروں اور مثالیت پسندی کا رجحان و میلان نظر آتا ہے۔"      ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٣٧ )