عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مثالی' کے بعد فارسی اسم 'نمونہ' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"بڑے لوگوں کو کسی نہ کسی وجہ سے گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور بچوں کے لیے کوئی مثالی نمونہ نہیں رہتا جس کی وہ نقل کر سکیں۔"
( ١٩٧٠ء، پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات، ١١٩ )