رکاوٹ بھری

( رُکاوَٹ بَھری )
{ رُکا + وَٹ + بَھری }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'رکاوٹ' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بھری' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "مثنوی عاشقانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ٹھہری ہوئی، جمی ہوئی۔
 وہ نیچی نگاہیں لگاوٹ بھری وہ ترچھی ادائیں رکاوٹ بھری      ( ١٨٨٢ء، مثنوی عاشقانہ (اردو، کراچی، جولائی، اکتوبر، ١٩٦:٦٦) )