رکن اعظم

( رُکْنِ اَعْظَم )
{ رُک + نے + اَع + ظَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رکن' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'اعظم' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "دیوانِ اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ ریاضی ]  بڑا حصہ، بڑی مقدار۔
"yl, Ey سیٹ y کا رکن اعظم کہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، نظریۂ سیٹ، ١٣٤ )
٢ - بڑا جز۔
"میلے میں وقوف عرفات جزو لازم ہے رکن اعظم ہے، ہ کہ مانگنے میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔"      ( ١٩٧٣ء، میاں کی اثریاتلے، ٣٥ )
٣ - بڑا سردار یا امیر، وزیر۔ (جامع اللغات)
٤ - سلطنت وغیرہ میں بڑا ملک۔
"ہماری سلطنت کا رکن اعظم انڈیا ہے۔"    ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٤ )