رفتار پیما

( رَفْتار پَیما )
{ رَف + تار + پَے (ی لین) + ما }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رفتار' کے ساتھ فارسی مصدر 'پیمودن' سے صیغہ امر 'پیما' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤١ء کو "مضبوطی اشیاء" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : رَفْتار پَیماؤں [رَف + تار + پَے (ی لین) +ما + اوں (و مجہول)]
١ - حرکت کی تعداد معلوم کرنے کا آلہ، آلہ جس سے موٹر کار وغیرہ کی رفتار معلوم کی جاتی ہے۔
"اڑپہیے کی ضرب سے پہلے اور بعد کی رفتار کو ایک سیالی (رفتار پیما) کے ذریعے مشاہدہ کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٤١ء، مضبوطی اشیاء، ٩١٢:٢ )