رقیمہ

( رَقِیمَہ )
{ رَقی + مَہ }
( عربی )

تفصیلات


رقم  رَقِیم  رَقِیمَہ

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رقیم' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث و صفت لگانے سے 'رقیمہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خط، رقعہ، مکتوب، چٹھی، نوشتہ۔
"حامل رقیمہ ہذا قاضی غفران احمد صاحب . تقریباً ایک سال سے محکمۂ بندوبست ضلع ہوشیار پور میں ملازم ہو گئے ہیں۔"      ( ١٩١١ء، مکتوبات حالی، ٤٤٢:٢ )