فعل متعدی
١ - تقسیم کرنا، حصے لگانا۔ (فرہنگ آصفیہ، 359:1؛ نوراللغات، 551:1؛ شبد ساگر، 3433:7)
٢ - تھوڑا تھوڑا متعدد افراد کو دینا۔
"ابھی تو روپے بانٹ رہا ہوں۔"
( ١٩٢٤ء، گوشۂ عافیت، ١٠:١ )
٣ - ٹکڑے یا بخرے کر کے حصے رسدی دینا یا لینا۔
حسن سے بانٹ لیا عشق کا مسکن ہم نے گھر میں معشوق کا قبضہ ہے تو باہر اپنا
( ١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ٤٤ )
٤ - (محسوس یا غیر محسوس شے کو) دو یا زیادہ اطراف میں پھیلانا۔
"بیک وقت دو اطراف توجہ بانٹنے کا مسئلہ کیا ہے۔"
( ١٩٧٥ء، لبیک، ٩٦ )
٥ - (حصہ لے کر یا شریک ہو کر) کم کرنا، گھٹانا۔
"ہماری خوشی بڑھاتی ہے رنج و غم کو بانٹ لیتی ہے۔"
( ١٩٢١ء، مہدی، افادات مہدی، ١٧٨ )
٦ - (شریک کر کے) حصہ دینا، حصہ دار بنانا۔
جو سخا پیشہ ہیں وہ بانٹ کر کھاتے ہیں سدا ان کو ملتا ہے اگر نان جویں کا ٹکڑا
( ١٨١٨ء، عیش، دیوان، ٦٢ )
٧ - حصہ مختص یا مقرر کرنا۔
"عرب ملازمت کمپنی میں جو مسافروں کو جہاز پر بٹھاتا ہے اور ہر ایک کو جگہ بانٹتا ہے۔"
( ١٩١٢ء، روزنامچۂ سیاحت، ٣٢:١ )
٨ - [ حساب ] بڑے عدد کو چھوٹے عدد سے تقسیم۔
بانٹ بس دو کے عدد پر آشکار خارج قسمت کو اوسط کر شمار
( ١٨٧٩ء، مبادی الحساب منظوم، ٧ )