پارٹی پالیٹکس

( پارْٹی پالِیٹِکْس )
{ پار + ٹی + پا + لی + ٹِکس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'پارٹی' اور 'پالیٹکس' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء کو "مکاتیب اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایسی سیاست یا ایسا سیاسی عمل جس میں مفاد عامہ کی بجائے کسی مخصوص گروہ کا مفاد مسلط یا وابستہ ہو۔
"جو روپیہ ان کی گورنمنٹ کی طرف سے پنجاب میں آتا ہے۔"      ( ١٩٣٨ء، اقبال، مکاتیب، ٤١١:١ )