پارٹی پولیٹیشین

( پارْٹی پَولِیٹِیشْیَن )
{ پار + ٹی + پَو (و لین) + لی + ٹِیش + یَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'پارٹی' اور 'پولیٹیشن' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پارْٹی پَولِیٹِیشَنْز [پار + ٹی + پَو (و لین) + لی + ٹِیش + یَنْز]
جمع غیر ندائی   : پارْٹی پَولِیٹِشَنِیوں [پار + ٹی + پَو (و لین) + لی + ٹِیشَن + یَنوں (و مجہول)]
١ - ایسا شخص جو صرف اپنی جماعت یا پارٹی کے مفاد کو پیش نظر رکھے۔
"زمانہ حال کے پارٹی پولیٹیشین (ایک فریق کے مدبر) کے نزدیک ایک پرانے فرانسیسی گیت . کی طرح کوئی چیز مقدس نہیں۔"      ( ١٩٠٠ء، بست سالہ عہد حکومت، ١ )