پارٹیشن

( پارٹِیشَن )
{ پار + ٹی + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Partition  پارٹِیشَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو"مضامین شرر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - تقسیم، علیحدگی۔
"اس کی رو سے بنگالے کا پرانا پارٹیشن منسوخ کیا گیا۔"      ( ١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١، ٩٣:٣ )
٢ - [ بول چال ]  لڑکی کپڑے یا اینٹ وغیرہ کی دیوار یا آڑ جو کسی محدود جگہ کو دو یا دو سے زائد حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے لگائی یا بنائی جائے۔
"ہر کمرے کے سامنے ایک چھوٹا حصہ لکڑی کے پارٹیشن سے الگ کر دیا گیا تھا۔"      ( ١٩٧٣ء، رنگ سوتے ہیں، ٥٨ )