اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بانٹنے کا عمل، تقسیم کرنے کا کام؛ بٹنے یا بل دینے کا کام۔ (پلیٹس)
٢ - حصہ بخرا؛ قسمت۔
"واقعی مروت جبلی اور لطف طبیعی ایک امر خداداد ہے جس کو دیا دیا اور جس کو عطا کیا کیا ہر کسی کے بانٹے نہیں آیا۔"
( ١٨٤٦ء، آثار الصنادید، ٤٨ )
٣ - کٹی ہوئی فصل کی ڈھیری۔
"اب رہا بانٹہ وہ زمینداروں کے متعلق رکھا ہے۔"
( ١٩٠٦ء، مرآت احمدی، ١٦ )
٤ - [ ریاضی ] مقسوم، جس عدد کو تقسیم کیا جائے۔ (پلیٹس)
٥ - وہ انعام جو گانے بجانے والوں (وغیرہ) کو دیا جائے۔
نہ بانٹا کچھ دیا دامو درم کا عجب ہے بے شرم نئیں اور شرم کا
( ١٧٠٥ء، در مجالس، ١٢٧ )