پارۂ جگر

( پارَۂِ جِگَر )
{ پا + رَہ + اے + جِگَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پارہ' کے ساتھ 'ہمزہ' بطور حرف اضافت لگا کر فارسی اسم 'جگر' لگانے سے مرکب اضافی 'پارۂ جگر' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "بیاض شمیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ لفظا ]  جگر کا ٹکڑا (مجازاً) وہ اولاد جو بہت عزیز ہو۔
 بولے رسول پاک کہ اے پارہ جگر امت کی مغرفت کا یہ ساماں ہے صبر کر      ( ١٩١٢ء، شمیم، بیاض (ق)، ٣١ )