پازیٹو

( پازیٹِو )
{ پا زی + ٹِوْ }
( انگریزی )

تفصیلات


Positive  پازیٹِو

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "فن ادارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مثبت، تصویر جو اصل فلم پلیٹ وغیرہ (منفی نقش) سے بنائی جائے، مثبت نقش۔
"تصویروں کے پازیٹو پریس سے تیار ہو کر بیک وقت باہر آتے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، فن ادارت، ٢٢٢ )