خفیف الحرکات

( خَفِیفُ الْحَرَکات )
{ خَفی + فُل (ا غیر ملفوظ) + حَرَکات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خفیف' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص کھانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'حرکت' کی جمع 'حرکات' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٨٩ء میں "سیر کہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جمع غیر ندائی   : خَفِیف الْحَرَکاتوں [خَفی + فُل (ا غیر ملفوظ) حَرَکا + توں (و مجہول)]
١ - اوچھی حرکتیں کرنے والا، چھچھورا، کم ظرف۔
"یہ صاحب ٹھیرے. تماشبین، خفیف الحرکات انہوں نے تخت پر چڑھتے ہی وہ پاؤں نکالے کہ پناہ خدا۔"      ( ١٩١٩ء، واقعات دارالحکومت دہلی، ٥٥:١ )