خفیف الحرکت

( خَفِیفُ الْحَرَکت )
{ خَفی + فُل (ا غیر ملفوظ) + حَرَکت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خفیف' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'حرکت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٩٥ء میں "اسلام کی دنیوی برکتیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اوچھی حرکتیں کرنے والا، چھچھورا، کم ظرف۔
"دوسرا بظاہر سنجیدہ اور متین نظر آتا ہے مگر بباطن نہایت بداطوار اور خفیف الحرکت ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٤:٣ )