عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خفیف' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'ہوا' کے ساتھ فارسی مصدر 'پسندیدن' سے مشتق صیغہ اور 'پسند' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٦٧ء میں "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ حیاتیات ] وہ جراثیم جو تھوڑی مقدار میں آکسیجن کو برداشت کر لیتے ہیں انگریزی (Micro aerophillic)۔
"یہ جراثیم نا ہوا پاش یا خفیف ہوا پسند ہوتے ہیں اور بالعموم انسان اور دیگر جانوروں کے منہ اور غذائی نالی میں پائے جاتے ہیں۔"
( ١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ١٧٨ )